بشکیک (ممتازنیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی ،سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی شہریوں بالخصوص متاثرہ پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ کے خدشات سےکرغز نائب وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا،سفیر حسن ضیغم نے نے کرغز حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں،کرغیز نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ کرغز حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے جو اب معمول پر آ گئی ہے،کرغیز نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کرغیز پولیس تمام ہاسٹلز کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ،اس معاملے کی براہ راست نگرانی کرغیز صدر کر رہے ہیں،نائب وزیر خارجہ الماز نے سفیر کو یقین دلایا کہ کرغزستان کی حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی،نائب وزیر خارجہ الماز نے بتایا کہ کچھ پاکستانیوں سمیت چودہ غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئ ہے،ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔
پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں،پاکستانی سفیر کی کرغزنائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں گفتگو








