میانوالی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی میانوالی میں شہید میجر بابر خان کے گھر آمد،صدر آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے ،
صدر مملکت نے شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔
صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیاصدر مملکت کی شہید کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا
صدر مملکت کی میانوالی میں شہید میجر بابر خان کے گھر آمد،فاتحہ خوانی کی








