بشکیک :کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے طلبہ وطالبات کیلئے رابطہ ٹیلیفون نمبر جاری کردیے۔
سفارت خانے نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں 996555554476+ 996507567667+ ان نمبر پر رابطہ کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی طلبہ سے متعلق پاکستان کرغز حکام سے رابطےمیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے۔
بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے کے رابطہ نمبر جاری








