لاہور(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے مرکزی مجلس عاملہ میں اپنے خطاب میں جب 2013کے الیکشن کے بعد عمران خان سے جب اپنی ملاقات کاذکر کیا تو مجلس عاملہ میں شریک ن لیگ کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے اپنا ہاتھ کھڑا کر کے نوازشریف کو یاد کرایا کہ وہ بھی اس ملاقات میں شریک تھے تو ایک دم نوازشریف نے ن لیگ کے ناراض رہنما وسابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا نام لیا اور کہا کہ ابھی عرفان صدیقی نے ہاتھ لہرایا ہے وہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چودھری نثار علی خان بھی موجود تھے ، اقبال ظفر جھگڑا کا بھی مجھے یاد پڑتا ہے ہمارے ساتھ تھے ، 2018کے الیکشن کے بعد جب سے دونوں کے درمیان ناراضگی پیدا ہوئی میاں نوازشریف نے پہلی مرتبہ کسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا نام لیا ہے اور ان کا نام لیتے ہوئے چودھری نثار علی خان صاحب کہا ہے جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے ہیں اور یہاں تک کہنا شروع کردیا ہے کہ چودھری نثار کی ن لیگ میں واپسی ہورہی ہے ۔
چودھری نثار کی ن لیگ میں واپسی کنفرم؟نوازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی








