بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے

پاکستان نے ہنگری میں منعقد ہونے والے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں دو میڈلز اپنے نام کر لیے.

بڈاپیسٹ میں جاری ایونٹ میں پہلی شرکت کرنے والی پاکستان کی ٹیم کی جانب سے ارسلان بیگ نے اسپورٹس فزیک میں سلور میڈل جبکہ شہزاد احمد قریشی نے 90 کلوگرام سے زائد وزن کے مقابلہ تن سازی میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

تن سازوں کے پانچ رکنی ٹیم میں ارسلان بیگ، شہزاد احمد قریشی، وحید خان، ماریہ نعمان اور محسن امین شامل ہیں۔
ٹیم میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور بھی شامل ہیں۔