اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایوانِ صدر نے بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت پر زوردیا۔ ایوانِ صدر کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، طلباء کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،پاکستانی سفیر نے کہاکہکرغزستان میں پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں ، كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلباء کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔








