بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدراوروزیراعظم پاکستان کا ایرانی ہم منصب کے ہیلی کاپٹرکوحادثے پراظہارتشویش،سلامتی کیلئے دعا

 اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔اپنے ٹویٹ میں صدرمملکت نے کہاکہ  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ادھروزیراعظم شہبازشریف نے بھی ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرحادثے میں تشویش ظاہر کی اور ان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہاکہ بے چینی سے اس اچھی خبر کاانتظارہےکہ سب ٹھیک ہے۔