لاہور:بشکیک سے 175 پاکستانی طلبہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچ گئےوفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور ایئر پورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طلبہ کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے واپس آنے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا اور انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہالاہور ایئر پورٹ پر 175 طلباءکا استقبال کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت پاکستان کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہے، انہوں نے کہاکہطلباءکے لئے ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر طلباءکی واپسی کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرغزستان میں ہمارے سفیر طلباءسے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایئر پورٹس پر طلباءکی واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
بشکیک سے 175 پاکستانی طلبہ لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے استقبال کیا








