بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی،عمر ایوب خان

اسلام آباد (ممتازنیوز) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراھیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس،ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےحادثے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا،صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان کی عوام سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے۔اپوزیشن لیڈرنے اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی ،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔