بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں سمجھتا ہوں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے۔

نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، ان کی بیٹنگ بہت اچھی ہے، مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ مختلف ہوتا ہے، ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں آپ کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح انگلینڈ میں بھی آپ کو چیلنج کیا جاتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں، پاکستان کے فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔