بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن آمد کے موقع پر وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے امور کار سے متعلق بریفنگ دی۔عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی ذمہ داری میرے لئے اعزاز اور اہم چیلنج ہے۔عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی قومی اور عالمی سطح پر خدمت کرنے کا موقع ملا، عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ اور ثقافت انتہائی متنوع ہے۔