اسلام آباد: وفاقی حکومت ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اتھارٹی قائم کرنے پر کام شروع کردیا۔وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اتھارٹی قائم کرنے جارہی ہے، اور اس معاملے پر وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنونیئر رانا ثنااللہ ہوں گے، اور یہ کمیٹی فریقین سے مشاورت کے بعد اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے بہت سے ممالک سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بنا چکے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بل میں کوئی غلط چیز نہ ہو۔
حکومت ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اتھارٹی قائم کرنے پر کام شروع کردیا








