بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیف انٹرنیشنل  کے زیراہتمام چارسدہ دارالرحمت میڈیکل کمپلیکس میں فنڈریزنگ ایونٹ کاانعقاد

شیف انٹرنیشنل (کومپریہینسیو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فورم) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو کہ عوام کو صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کرنے کے لیے مخصوص ہے،تنظیم کی طرف سے چارسدہ دارالرحمت میڈیکل کمپلیکس میں فنڈریزنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دار lلر حمت میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ایک تربیتی ادارہ قائم کرنے کے لئے فنڈز اکٹھے کرنا تھا. یہ فیصلہ شیف انٹرنیشنل (کومپریہینسیو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فورم) کی کوششوں میں شامل ہے جو علاقے میں صحت کی خد مات اور تعلیمی مواقع کو بہتر بنانے کیلئے جاری ہیں . یہ ادارہ نرسنگ اور صحت سے منسلک شعبوں کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ بنایا جا رہا ہے. اس میں خاص طور پر آپٹومیٹری پر خاص توجہ دی جائے گی اس میں نہ صرف کمیونٹی کی ضروریات پر توجہ دی جائے گی بلکہ پورے پاکستان میں صحت کی ضرور یات کو پورا کرنے کے لیے یہ ادارہ مفید ثابت ہوگا. تقریب میں موجود وفاقی سینیٹر مہر تاج روغانی، سیکریٹری صحت خیبر پختون خواہ محمود اسلم اور دیگر اہم شخصیات کا پروفیسر ڈاکٹر محمد داؤد خان نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا .شیف انٹرنیشنل (کومپریہینسیو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فورم) کی انتظامیہ اس ادارے کے تعمیراتی کام کو شروع کرنے کا عزم رکھتی ہے. اس lدارے کے ڈیزائن اور نقشے مکمل ہو چکے ہیں. جو علاقے میں صحت کی تعلیم کے ایک نئے باب کی شروعات کی نشانی ہیں۔