اسلام آباد (اصغر چوہدری) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قدرت کی تمام تر نعمتوں کے باوجود پاکستان دن بدن ترقی کرنے کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے اور عوام بھوکے مر رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ آئین پاکستان پر عملدرآمدنہ ہونا ہے، دنیا میں کوئی ملک جاسوسی اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارےادارے دنیا میں سب سے طاقتور جاسوسی ادارے ہوں،ملک کو تباہ کرنے والوں کا ہاتھ نہ روکا تو یہ ملک نہیں رہے گا،یہ ملک اس لیے نہیں بنایاگیا تھا کہ ہم لوگوں کی ماں بہن کو گالیاں دیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدور کے اندر رہ کر کام کریں، یہ آئین میں نے نہیں بنایا،ہم نے پاکستان کے عوام کو تحفظ دینے کے لئے اس تحریک کا اغاز کیا ہے،محمود خان اچکزائی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے صاحبزادہ حامد رضا، ساجد ترین و دیگر نے بھی خطاب کیا، محمود خان اچکزائی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مک کو ہر نعمت سے نوازا ہےسورہ رحمٰن میں اللہ نے جو تمام نعمتیں بیان کی وہ سب پاکستان میں ہیںلیکن سوال یہ ہے کہ اس سب کے بعد بھی ہم بھوکے کیوں کر رہے ہیں؟اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے آئین کی پاسداری نہیں کرتےجب ہم آئین کی بات کرتے ہیں تو بعض ادارے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف بات کر رہے ہیںہم خود کہتے ہیں کہ ملک جاسوسی اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا،ہم چاہتے ہیں ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہو، چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدور کے اندر رہ کر کام کریں،پاکستان دن بدن ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہےاگر ہم نے ملک کو کو تباہ کرنے والوں کو ہاتھ نہ روکا تو یہ ملک نہیں رہے گایہ ملک اس لیے نہیں بنایا تھا کہ ہم لوگوں کی ماں بہن کو گالیاں دیں،حقیقی آزادی تب ہوگی جب لوگوں کے ووٹ سے منتخب لوگ ایوان میں پہنچیں گے اورجب ملک کی خارجہ پالیسی آزادی سے مرتب کی جاسکے گی ،سب ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تب ملک ترقی کرے گا،نواز شریف کہتے تھے ووٹ کو عزت دو،ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دی جائےتمام انسان قانون کے برابر ہیںہمیں امیر اور غریب میں تفریق ختم کرنی ہوگی، ایک مارشل لاء دوسرا مارشل لاء پھر تیسرا مارشل لاء اب اگر آئین کو روندا گیا تو ہم سب کو یہ اعلان کرنا چاہیے کہ ہم سب سڑکوں پر ہوں گے،ہم ہر صورت میں آئین پاکستان کا تحفظ یقینی بنائیں گے،یہاں ایک ووٹ خریدنے کے لیے 70 کروڑ دیئے جاتے ہیں اور ایک پریس کلب کو چلانے کے لیے سالانہ 50 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں،ہم سب نے مل کر اس پریس کلب کو چلانا ہے،اب باتوں سے کام نہیں چلے گا،اب حقیقی معنوں میں خواتین کو ان کے حقوق دینا ہوں ،منتخب پارلیمان کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہوگا,10 سال کے اندر عوام کی حکمرانی یقینی بنائی جاسکتی ہے،آج ہماری حالت بہت خراب ہے،عدلیہ دباؤ میں ہےآج حالات ایسے ہیں کہ اگر پیسے والا دعویٰ کردے کہ فلاں کی بیوی میری بیوی ہے تو پاکستانی عدالت میں اس کے حق میں فیصلہ آئے گالوگ اس کے حق میں جھوٹی گواہی دیں گے،سیمینار سےصاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین یوسفزئی، ساجد ترین و دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ آئین کے تحفظ سے پاکستان میں غریبی کا خاتمہ اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے، ایران کے صدر اور دیگر کے حادثے میں شہدات پر دکھ ہے,75 سال سے ہمارے ملک میںآئین کو کاغذ کا ایک ٹکرا سمجھا گیا،ہماری سیاست میں عوام کو ریلیف دینے کے علاوہ بلوچستان کے عوام کی خدمات کرنا ہے، بلوجستان میں آج کے دور میں بھی ظلم کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی بلوچستان میں اظہار آزادی رائے پر پابندی ہے بلوچستان پریس کلب پر حکومت نے تالے لگا دئیے ہیں،اگر ملک کو مزید بگھاڑ سے بچانا ہے تو ہمیں آئین کا تحفظ کرنا ہوگا،ہماری جماعت اور پارٹی آئین کے تحفظ کے لئے سب سے آگے ہے۔
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی گئی ہے،یہ ایران کے دوسرے صدر ہیں جوحادثاتی موت کا شکارہوئے،آیت اللہ امام خمینی کے انقلاب کے بعد ایران کے دوسرے صدر محمدعلی رجائی کو بھی ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایاگیاتھا،ایک ایرانی وزیراعظم اور پوری پارلیمنٹ کی عمارت بھی بم دھماکے سے اڑائی گئی ،ان سب واقعات اور عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایرانی قوم نے جرات مندی سے امریکی استعمار کامقابلہ کیا اور سب سے اہم پہلویہ بھی ہے کہ جس ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے ڈاکٹرابراہیم رئیسی ،ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام خالق حقیقی سے جاملے ہیں یہ ایک امریکی ہیلی کاپٹرتھااور تقریباً چالیس سے پینتالیس سال پراناہیلی کاپٹر صدرکے زیراستعمال تھا بعض تجزیہ نگار صدرکی ہلاکت کاذمہ دار امریکہ کو قراردے رہے ہیں ان کاکہناہےکہ امریکہ نے جب سے ایران پرپابندیاں عائد کی ہیں ایرانی حکام کو امریکی ہیلی کاپٹرزکی مرمت اور انہیں اپ گریڈکرنے کے لئے کسی بھی قسم کے پرزے فراہم کرنے سے انکارکیاگیااورممکنہ طورپر بروقت پرزے تبدیل نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹرمیں خرابی پیداہوئی ،مرحوم ڈاکٹرابراہیم رئیسی ،آیت اللہ امام خمینی اورآیت اللہ خامنہ ای کے بہت قریبی رہنماوں میں شمار کیاجاتاتھااس وقت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی عمرتقریباً85 سال ہے اور 64 سالہ ڈاکٹرابراہیم رئیسی کو ان کا جانشین قراردیاجارہاتھا،ڈاکٹر رئیسی کا تعلق مشہد سے تھا اور مشہدکو حضرت امام رضاکے مزار کے باعث عالم اسلام میں خصوصی مقام حاصل ہے،پاکستان سمیت دنیابھرکے رہنماوں نے ڈاکٹر رئیسی کی حادثے میں ہلاکت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے اسلامی دنیاکے لئے بڑانقصان قراردیاہے،دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ میں ایک شاعراحمد فرہاد کے مبینہ اغوا ء کیس میں سینئر جج جسٹس محسن اخترکیانی پوری فارم میں نظرآئے اور انہوں نے حکومت کی اعلیٰ شخصیات کے علاوہ انٹیلی جنس اداروں کے سینئرحکام کے بارے میں سخت ریمارکس دیئے ،انہوں نے ایک حساس ادارے کے حوالے سے بھی بات کی اور سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے علاوہ یہاں تک کہاکہ اگر ان کے آنے سے بھی مسئلہ حل نہ ہوا اور عدالت مطمئن نہ ہوئی تو پھر وزیراعظم کو بلاکر یہاں بیٹھایاجائے گا،یہ معروف شاعر گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہیں اور ان کی اہلیہ نے گمشدگی کا مقدمہ درج کررکھاہے،لیکن عدالت میں وزارت دفاع کی طرف سے واضح طورپر بتایاگیاکہ لاپتہ شاعر حساس ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس پر وزیرقانون سینیٹراعظم نذیرتارڑ کو بھی میدان میں آناپڑااور انہوں نے معزز جج کے بعض ریمارکس پر دکھ اور افسوس کا بھی اظہارکیااورلاپتہ شاعر کی بازیابی کےلئے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کانہ صرف یقین دلایابلکہ کہاکہ قانون کے مطابق پولیس تفتیش کررہی ہے،وزیرقانون کا یہ موقف ہے کہ مسلح افواج کے سینئر افسران ،کابینہ اور وزیراعظم کو بلاناعدالت کا مینڈیٹ نہیں ہے،مسنگ پرسنزچاردہائیوں کا مسئلہ ہے،مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے،عدالتوں کے معاملات عدالتوں میں ہی حل ہوتے ہیں ،عدالتوں سے سنسنی خیزخبریں باہرنکالنانامناسب ہے آج کے ریمارکس سے انہیں دکھ ہوا،وزیرقانون نے آئین کے آرٹیکل 248 کا حوالہ دیتے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ کو قانونی استثنیٰ حاصل ہوتاہے بہرحال گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آبادہائیکورٹ کی حکومت اور اداروں کے ساتھ کشیدگی جاری ہےماضی میں بھی کئی مرتبہ ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہےبعض ججز غصے میں ریمارکس دیتے ہیں جن کا ایک مقصدتو پورا ہوجاتاہے کہ میڈیا میں ہیڈلائن بن جاتی ہے ماضی میں کہاجاتاتھاکہ ججوں کے فیصلے بولتے ہیں لیکن اب محسوس ہوتا ہے جج میڈیاکے لئے بولتے ہیں، پارلیمنٹ ربڑسٹمپ بنی ہوئی ہےججز کی تقرری کے معاملے میں پارلیمنٹ کی کمیٹی محض ڈاکخانہ ہے ان چیزوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے دوسری جانب پنجاب حکومت نے ہتک عزت کا ایک نیاقانون عجلت اور تمام میڈیاتنظیموں کو بروقت اعتماد میں لئے بغیراسمبلی میں پیش کردیاہے حالانکہ اس سے پہلے پیمرا،پریس کونسل اور 2016 کا پیکاایکٹ موجود ہےجب یہی ن لیگ اپوزیشن میں تھی اور عمران خان نے 2021 میں پیکاایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس پیش کیاتھاتو وزیراعظم شہبازشریف،مریم نواز،مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ ن کی ساری قیادت نے احتجاج کیاتھالیکن اب وہ خود بھی وہیں قانون سازی کررہے ہیں،سوشل میڈیاکی حد تک تو مسائل موجود ہیں،سوشل میڈیاکی آڑمیں ورکنگ جرنلسٹ کو ذرائع بتانے پر مجبورکرناصحافتی ضابطہ اخلا ق کے منافی ہے،صحافیوں پر مقدمات درج کرنے کی قانون میں شقیں شامل کرنابھی درست نہیں ،اس پر پنجاب بھرکی صحافتی تنظیموں نے احتجاج شروع کردیاہے یہ احتجاج قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں تک بھی پہنچ سکتاہے اور اس معاملے پر صحافیوں کی تمام تنظیمیں متحد ہیں۔








