آستانہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے شہر آستانہ پہنچ گئے،وزیر خارجہ کا استقبال وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نورسلیم علی یرگلیم، استانہ میں پاکستان کے سفیر نعمان بشیر بھٹی اور پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر (ایس سی او) سفیر مرغوب سلیم نے کیا، استانہ میں نائب وزیراعظم ڈار قازق وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے،نائب وزیراعظم کی کرغز جمہوریہ کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف سے آستانہ میں ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا ، ملاقات میں پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے بشکیک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
اسحق ڈارایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آستانہ پہنچ گئے








