اسلام آباد(ممتا زنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ آئین کہ حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتا،چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں ،اگر اسی طرح آئینی حدود پامال کیں تو ہم یہ نہیں کرنے دینگے،عہدے چھوٹے ہوتے ہیں مقصد اہم ہوتا ہے ،
راہنما پاکستان تحریک انصاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈاکٹرز سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رکھ لیا ہے۔،بطور اسپیکر پہلی بار تاریخ میں قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ بچت کی ۔
انہوں نے کہا کہ بحثیت اسپیکر 52 کروڑ روپے بچت کی تھی،ہم سب نے ملک و قوم کے لئے سوچنا ہو گا،میڈیا پر اب قدریں بڑھتی جا رہی ہیں ،پہلے قومی اسمبلی اب پنجاب میں قانون لایا جا رہا ہے ،میڈیا کا گلا دبانے کے لئے اس قسم کے بل لائے جا رہے ہیں ،میڈیا کا گلا دبانے کے لئے جو بل لائے جا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے،آج عدت کا کیس اور ٹیریان کا کیس خارج ہو گئے ہیں،
ہم پر جتنے کیس بنائیں لیکن بانی پی ٹی آئی لندن نہیں جانے والے ہیں ،پنجاب کی گندم خیبرپختونخوا نے لینے کا فیصلہ کیا،مریم نواز اتنے بغض اور حسد میں ہیں کہ انہوں نے گندم ترسیل پر پابندی لگا دی،خود بھی کسانوں سے خرید نہیں رہے خیبرپختونخوا جانے نہیں دے رہے ،جو گندم اسکینڈل پر کمیشن بنایا اس کا کیا بنا۔
اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں عملا مارشل لاء لگا ہوا ہے ،خیبرپختونخوا میں آو جلسہ کرو سیکیورٹی بھی دینگے،فیصل آباد لاہور اور کراچی میں پی ٹی آئی کو جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا ،ملک بھر میں 12 جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں ،سب سے پہلے قانونی راستے سے اپنائیں گے ،اگر ہمیں جلسے کی اجازت نہ دی تو پھر ہم اپنا کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو الٹی میٹم دینا چاہتا ہوں تین دن میں جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں ،خیبرپختونخوا میں اگر بجلی چوری ہوتی ہے تو ہم فنڈ سے خسارے کے پیسے دینگے،ہمیں این ایف سے کے تحت پیسے نہ دئیے جا رہے ہیں ،فاٹا کے پیسے جو تین فیصد تھے وہ بھی نہیں دئیے جا رہے ،خیبرپختونخوا میں بجلی نہ دے کر انڈسٹری بند کی جا رہی ہے۔
اپنی زندگی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رکھ لیا ہے،اسد قیصر








