بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیریان کیس میں عمران کوہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے مغوی شاعر کی بازیابی کی یقین دہانی کرا دی جس
پر عدالت نے انہیں جمعہ تک کاوقت دے دیایہ امرخوش آئندہے کہ اس کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ سماعت جیسے ریمارکس سامنے نہیں آئے جن سے ایساتاثر پیداہواکہ اداروں میں ٹکراؤ کی صورتحال بن رہی ہے ، احمد فرہادکی گمشدگی کامعاملہ میڈیامیں بہت اٹھاہے وہ  مختلف ٹی وی چینلزمیں صحافتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اورانہیں ان کی اس نظم￿￿اسے اٹھالو￿￿ کی وجہ سے کافی شہرت ملی ہے،امیدہے کہ  حکومت دی گئی مہلت میں احمد فرہادکی بازیابی یقینی بنائے گی اور یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا، ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی پرقائم لارجر بینچ نے اس کیس کو ناقابل سماعت قراردے دیا جویقیناً بانی پی ٹی آئی کیلئے بڑا ریلیف ہے اس کیس کی وجہ سے ان پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی تھی ،  یہ کیس مئی 2023 سے زیر التوا تھا، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، شہری محمد ساجد محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی تھی ۔مارچ 2023 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے حوالے سے دو ججوں کی رائے عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کو تحلیل کر دیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کاحصہ تھے۔ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے رائیکو ویب پر اپ لوڈ کرا دیا تھا، جس میں 2 ججز نے اپنی رائے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا اور دو ججز نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر رائے کو فیصلہ قرار دے کر اپلوڈ کرایا تھا۔  چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے پر معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا گیا تھا، بعد ازاں چیف جسٹس آفس نے 2 ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا منگل کوگزشتہ فیصلے کی کاپی پڑھ کرسنائی گئی تو عدالت نے کیس خارج کردیا،ٹیرن کیس 1997 میں اس وقت سامنے آیاتھاجب عمران خان نے نئی سیاسی جماعت قائم کی تھی اس معاملے کو سامنے لانے میں مشاہدحسین سیدکااہم کردارتھا جو اس وقت بظاہر ن لیگ سے وابستہ ہیں لیکن عملاً پی ٹی آئی کے بیانیے کو سپورٹ کررہے ہیں،سیتاوائٹ کی طرف سے دائرکردہ ٹیرن کیس میں کیلی فورنیاکی عدالت کافیصلہ تاریخ کاحصہ ہے تاہم عمران خان نے ایک انٹرویومیں کہاتھاکہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرناچاہئے ،ادھر وزیراعظم شہباز شریف فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں ہیں، اس معاملے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،دراصل انکوائری کمیشن کی رپورٹ متنازع ہوچکی ہے اس میں لیفٹیننٹ جنرل ر  فیض حمید کوکلین چٹ دی گئی اور ساری ذمہ داری اس وقت کی پنجاب حکومت پر ڈال دی گئی اس رپورٹ پر حلقوں کی طرف سے حیرت کا اظہارکیاجارہاہے ،دیکھناہے کہ حکومت اس معاملے پر کیالائحہ عمل اختیارکرتی ہے ،ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے گندم درآمد سکینڈل میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے حکم دے دیااس معاملے پر سیکرٹری کابینہ کامران علی خان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ای سی سی ،نگران وفاقی کابینہ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت سے متعلقہ ریکارڈمنگوایاتھا سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے بطورنگران وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی سمری کی منظوری دے کرکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو گندم درآمدکرنے کی اجازت دی تھی اور بعدازاں ای سی سی کے فیصلے کی وفاقی کابینہ نے توثیق کی تھی اس وقت سیکرٹری نیشنل فو ڈ سکیورٹی کیپٹن ر محمداحمدنے یہ سمری تیارکرکے بھجوائی تھی انکوائری کمیٹی نے نہ تو نگران وزیراعظم کو بیان دینے کے لئے طلب کیااور نہ سابق نگران وزیرخزانہ شمشاداخترکوبلایاصرف متعلقہ چند افسران کے بیانات لئے گئے ،سابق سیکرٹری فوڈ سکیورٹی محمدآصف کو اس لئے معطل کردیاگیا کہ مارچ میں نئی منتخب حکومت قائم ہونے کے بعد بھی گندم کی درآمد کاسلسلہ جاری رہااور اس ضمن میں بطورسیکرٹر ی محمدآصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آفس کو بے خبررکھاذرائع کاکہناہیکہ کیپٹن ر محمداحمد کے بارے میں انکوائری کمیٹی میں کوئی رائے منظرعام پر نہیں آئی حالانکہ دیکھاجائے تو نگران حکومت کے دورمیں ہونے والے بڑے اور سکینڈل کاباعث بننے والے معاملے کافیصلہ کرنے والوں کی کلین چٹ کیسے دی گئی ایک انٹرویومیں سابق نگران وزیراعظم نے یہ دعویٰ کیاتھاکہ پنجاب کی نگران حکومت کی درخواست پر گندم درآمدکی گئی اوربعدازاں وزیرداخلہ محسن نقوی کی موجودگی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنی ہی بات کو غلط قراردے دیاچندہفتے قبل ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ بھی انوارالحق کاکڑکی ایک جھڑپ ہوئی تھی حنیف عباسی نے گندم سکینڈل میں مبینہ طورپرملوث ہونے پر ٹی وی انٹرویومیں انوارالحق کاکڑکی گرفتاری کامطالبہ کردیاتھا سوال یہ ہے کہ سکینڈل کے اصل ذمہ داروں کوکیوں کلین چٹ دے دی گئی؟۔
تجزیہ