بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی کو اجازت نہیں کہ جنگلی آبی حیات کو پکڑکر ویڈوبناۓ اورانہیں تکلیف دے،مریم اورنگزیب

لاہور(ممتازنیوز)چاچر شریف خان پور دریائے سندھ کے مقام پر مقامی افراد مچھلی کا شکار کر رہے تھے.دوران شکار ان کے نیٹ میں ڈولفن پھنس گئی.مقامی افراد نے اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔سینٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے واقعہ کافوری نوٹس لیا

مریم اورنگزیب نے مقامی ٹیم کو فوری ڈولفن کو بازیاب کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلاٸنڈ ڈولفن دنیا کی نایاب ترین نسل ہےجودریاۓ سندھ میں یے،اس کاتحفظ سب کا فرض ہے۔ڈولفن کے تحفظ کےحوالے سے متعلقہ علاقے میں اگاہی مہم چلاٸی جاۓ۔کسی کو اجازت نہیں کہ جنگلی آبی حیات کو پکڑکر ویڈوبناۓ اورانہیں تکلیف دےسینٸرمنسٹر کے حکم پر ڈی جی وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گٸے۔وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقہ میں سرچ کی اور شکاریوں کے بارے معلومات لیں۔

اس دوران چاچر شریف کے مقامی شکاریوں نے وائلڈ لائف ٹیم او پولیس سے لڑنا شروع کر دیا.پولیس نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے.شکاریوں نے ڈولفن کی فوٹیج بنا کر اس کو واپس دریا میں چھوڑ دیا تھا۔