اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گالیوں سے گولیوں کا سفر جہاد نہیں فساد ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان تمہاری جان نہیں فتنہ پرور سیاست خطرے میں ہے، گالیوں سے گولیوں کا سفر جہاد نہیں فساد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران مطلق العنان حکمرانی چاہتا ہے، پی ٹی آئی کا 4 سالہ دورِ جبر قوم کیلئے نحوست اور معاشی تباہی کا عہد تھا، جتھہ بندی کے ذریعے پارلیمنٹ کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران مافیا سازش کی پیداوار ہے۔
گالیوں سے گولیوں کا سفر جہاد نہیں فساد ہے، سعد رفیق








