بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط ،دونوں ملکوں میں فلم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،عطا تارڑ

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے فلم و ثقافت کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے،پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط ہیں،قازقستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، دونوں ملکوں میں فلم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،دونوں ملکوں میں فلم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،میرا یہ مشن ہے کہ ثقافت کو ہر مقام پر فروغ دیا جائے،ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا بہت ضروری ہے،ثقافت، فلم اور ٹی وی کے ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا ہمارا نصب العین ہے، ہالی وڈ کی ٹیم بھی پاکستان میں فلم بنانے کے لئے آ چکی ہے۔