اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا، ایس آئی ایف سی ایک سنجیدہ فورم ہے، آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے،
ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، ایس آئی ایف سی کے فورم پر سب متحد ہیں، اجلاس میں شرکت پر تمام وزراءاعلیٰ کے مشکور ہیں،تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، ایس آئی ایف سی کے اندر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی لائف لائن ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہمیں امداد اور قرض نہیں چاہئے، ہمارا فوکس سرمایہ کاری اور تجارت پر ہوگا، ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہوں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے وفاق اور صوبے ایک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔
آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی،وزیر اطلاعات








