اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملکی تاریخ میں منفرد اور پہلی بار آئی ایم ایف نے یہ عام کرنے کو ترجیح دی ہے کہ مشن نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پاکستان کی درخواست پر ابتدائی نتائج کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک رپورٹ تیار کرے گا۔ پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کی جانب سے ماضی میں اپنائے گئے طرز عمل میں یہ کبھی نہیں کیا گیا کیونکہ مشن کی تشخیص کو خفیہ طریقے سے مینجمنٹ اور بورڈ آف فنڈ کے ساتھ شیئر کیا گیا لیکن اسے کبھی بھی عام نہیں کیا گیا۔ اس بار اس طرز عمل کو یکسر تبدیل کر دیا گیا اور یہ بالکل منفرد ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح کر دیا کہ فنڈ مینجمنٹ کی منظوری کے ساتھ مشن پاکستانی حکام کے ساتھ کسی بھی قرض کے معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کے لیےبحث اور فیصلے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے ایک رپورٹ تیار کرے گا۔ عام طور پر آئی ایم ایف کے مشن کے بعد دونوں فریق بیان یا کسی عملے کی رپورٹ کی جانچ پڑتال کرتے تھے لیکن کیا اس بار ایسا کیا گیا ہے، اس کا کوئی سرکاری موقف دستیاب نہیں ہے۔ وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور وزارت خزانہ کے ترجمان کو سوالات بھیجے گئے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ آئی ایم ایف عوامی طور پر بیان کرتا ہے کہ “مشن کے اختتام کی پریس ریلیز میں آئی ایم ایف کے عملے کی ٹیموں کے بیانات شامل ہیں جو کسی ملک کے دورے کے بعد ابتدائی نتائج کو پہنچاتے ہیں۔ اس بیان میں بیان کردہ خیالات آئی ایم ایف کے عملے کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے خیالات کی نمائندگی کریں۔ اس مشن کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر، عملہ ایک رپورٹ تیار کرے گا جو انتظامی منظوری سے مشروط، بحث اور فیصلے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ عوامی انکشاف کا یہ حصہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ آئی ایم ایف انتظامیہ اور پھر اس کا ایگزیکٹو بورڈ نئے پروگرام کے لیے پاکستان کی درخواست پر اس مشن کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا جس نے ابتدائی مذاکرات کے لیے حال ہی میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ واشنگٹن ڈی سی میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں واقع آئی ایم ایف کے ترجمان کو یہ استفسار کرنے کے لیے ایک سوال بھیجا گیا کہ کیا یہ مستقبل کا لائحہ عمل ہوگا؟ان کا موقف پوچھا گیا کہ آیا اس مشن کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر، عملہ ایک رپورٹ تیار کرے گا جسے انتظامی منظوری سے مشروط بحث اور تبصروں کے لئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے جواب دیا کہ تازہ ترین خبریں پریس ریلیز میں ہیں۔ ہمارے پاس اس وقت مزید تبصرے نہیں ہیں۔
نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے درخواست پر ابتدائی نتائج کی بنیاد پر فیصلہ








