راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل محمدباقری کو ٹیلی فون کیا اور 19 مئی کے المناک ہیلی کاپٹرحادثے پر تعزیت اور گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا جس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ،وزیرخارجہ امیرعبدالہیان اور دوسرے اہم حکام چل بسے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور مرحوم وزیرخارجہ امیرعبدالہیان غیرمعمولی رہنمااور پاکستان کے حقیقی دوست تھے ، انہوں نے پاک فوج کی طرف سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں کے لئے نیک تمناوں کااظہارکیا ،آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے تاریخی ،ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی افواج ہر موقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔جنرل باقری نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمدردی کااظہارکرنے پر پاک فوج کے سربراہ کاشکریہ اداکیااور دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا۔
آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کوٹیلی فون ،صدررئیسی اور ان کے رفقاء کی حادثاتی موت پر تعزیت








