بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

 اسلام آباد:ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔
  نجی ٹی وی کے مطابق کانگو کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے رپورٹ ہوا تھا جہاں سے مریض کو پشاور کے خیبر ٹیچنگ لایا گیا جہاں وہ اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
کانگو وائرس کا مریض 19 مئی کو پشاور میں انتقال کر گیا تھا۔
 کانگو وائرس کا شکار 18 سالہ لڑکا گلہ بانی کے پیشے سے وابستہ تھا، کانگو مریض کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور لایا گیا تھا۔
  18 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی، مریض علامات ظاہر ہونے سے سات روز قبل جانور خریداری کیلئے لاہور گیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں کانگو وائرس کے 2 مریض انتقال کرگئے تھے۔
 ڈی ایم ایس بینظیر بھٹو اسپتال ڈاکٹر جنید نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا تھا کہ کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔
 ڈاکٹر جنید کا کہنا تھا کہ مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔