وزیراعظم شہبازشریف نے ناروے کے وزیر اعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا جبکہ شہبازشریف نے اپنے ناروے کے ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ناروے کے ہم منصب جونس گیہرسٹور کے ساتھ ایک بہترین ٹیلی فون کال ہوئی اور اسرائیل کی ظالمانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ گفتگو کے دوران عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، جس میں اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے گھناؤنے اقدامات روکنے کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ناروے اور پاکستان دونوں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ 2 ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا بہترین راستہ پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے اس جرات مندانہ اور اصولی فیصلے سے دوسرے ممالک کو فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے لیے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بہادر، معصوم کشمیریوں کی حالت زار پر بھی اسی طرح توجہ دے گی جو گزشتہ 76 برسوں سے وحشیانہ قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں رہنماں میں دونوں ممالک کے تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز یف نے کہا تجارت اور سرمایہ کاری میں ناروے کے وزیراعظم کے مشکور ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ناروے کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دے دی۔
وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب کوفون، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم،دورہ پاکستان کی دعوت








