بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی تجویز پر غور جاری

پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی غیر معمولی تجویز سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ ترامیم کے بعد طلاق یا علیحدگی کی صورت خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنےگا، ماں باپ کی طلاق کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں باپ کے نام درج کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کرےگی، رولز میں ترامیم کی تجویز پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون غور کر رہی ہیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویزپر فیصلہ کرے گی۔