بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم ترین لو چلنے کا امکان برقرار رہے گا۔ جبکہ دوپہر کے دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
وی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔جب کہ ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا کا شدید دباؤ برقرار رہے گا۔
پی ایم ڈی کے مطابق بالائی علاقوں میں ہوا کا دباؤ موجود ہے اور اگلے 2 دنوں کے دوران گرم ترین موسمی صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔