اسلام آباد (ممتازنیوز) دی ہیومن سکیورٹی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی، ہیومن سیکیورٹی رپورٹ میں پاکستانیوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والی کثیر جہتی رجحانات کو اجاگر،انسانی تحفظ رپورٹ کو چار وسیع حصوں میں تقسیم کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تین سالوں میں لوگوں کے خوف میں مبتلا ہونے میں اضافہ ہوا، آزادی کے اشارے بھی حد تک کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ ‘خوف خواہش ظلم سے آزادی اور عدم مساوات رپورٹ کا حصہ ہیں،عدم مساوات اور جبر سے آزادی کو یقینی بنانے پر بھی پاکستانی مایوسی کا شکارہیں ،رپورٹ کےمطابق 2023 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج، قابل تجدید توانائی،موسمیاتی پالیسی پر بھی پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے،2024 میں بچوں کی اموات کی شرح میں 2023 سے A-1.99 فیصد کمی دیکھی گئی ،پاکستان میں فی کس مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 2023 میں کم ہو کر 1,471.1 امریکی ڈالر رہ گئی،2023 میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد، 2021 میں 6.2 فیصد سے زیادہ رہی،رپورٹ کےمطابقمالی سال 2024 میں بےروزگاری کی شرح 8 فیصد رہے گی،جولائی مارچ 2023 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی طلب جولائی تا مارچ 2022 کے مقابلے میں 21.5 فیصد کمی ہوئی۔مالی سال 2023 میں صحت اور تعلیم کے اخراجات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،پاکستان میں صنفی تنخواہ کا فرق (34%) ہے، جو عالمی صنفی تنخواہ کے 23% کے فرق سے زیادہ ہے۔ڈیموکریسی انڈیکس پر، پاکستان “ہائبرڈ رجیم” سے ‘آمرانہ حکومت کی جانب کھسک گیا، انڈیکس آف اکنامک فریڈم 2024 میں پاکستان کی دبی ہوئی معیشت کے طور پر درجہ بندی کی گئی
دی ہیومن سکیورٹی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی








