بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایٹمی دھماکوں کے 26 سال مکمل ہونے پر ایم کیوایم خصوصی تقریب منعقد کرے گی

اسلام آباد: ایٹمی دھماکوں کے 26 سال مکمل ہونے پر ایم کیوایم اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کرے گی۔یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا جائے گا اور پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے لئے دعا کرائی جائے گی۔ منگل کویوم تکبیر کی تقریب ایم کیوایم اسلام آباد کے مرکزی سیکریٹریٹ، ایف 10 مرکز میں ہوگی ۔ ایم کیوایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک تقریب کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں ایم کیوایم آزادجموں وکشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل، سیکریٹری جنرل عزت علی بھی شریک ہوں گے ۔ تقریب میں ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا