بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک ریاض کے خلاف عدالتی فیصلہ موجود،ریڈوارنٹ جاری کرنانیب کی ذمہ داری ہے،وزیراطلاعات

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ پراپرٹی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف عدالت سے اشتہاری ہونے کے وارنٹ نکلے ہیں ،190ملین پاؤنڈکیس میں ملک ریاض شامل تفتیش نہیں ہوئے،یہ نیب کاکام ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کےلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ جاری کرے۔پیرکوپریس کانفرنس کے دوران جب ایک اخبارنویس نے ملک ریاض کے ایک حالیہ ٹویٹ اور 190ملین پاؤنڈکیس سے متعلق سوال کیا تو وزیراطلاعات نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ملک ریاض کے خلاف سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ کیاتھا ،190ملین پاؤنڈکیس میں انہوں نے نیب کوکوئی بیان ریکارڈنہیں کرایااور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے جس کی بنیادپراحتساب عدالت سےان کے پہلے وارنٹ جاری ہوئے اور بعدمیں انہیں اشتہاری بھی ڈکلیئرکیاگیا،یہ نیب کا کام ہے کہ انہیں قانون کے کٹہرےمیں لانے کےلئے ریڈوارنٹ کب جاری کرائے جاتےہیں۔ وزیراطلاعات نے سوال کیا ہے کہ کیا قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کھیلنے کے لیے ہوتی ہے؟ آپ نے اپنے دور میں دوست ممالک سے کیا رویہ اپنایا؟ کیا شیخ مجیب پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس تھا؟ کیا انہوں نے بھی تحائف بیچے؟ مظلوم وہ ہے جس نے بلیک مارکیٹ میں تحائف نہ بیچے ہوں، مظلوم وہ ہوتا ہے جس نے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا نہ مارا ہو۔