بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاست غیر ملکیوں کی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی میں بے بس ہے،اکبرایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابرنے کہاہے کہ   ریاست غیر ملکیوں کی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی میں بے بس ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اکبر ایس بابرنے کہاکہ ‏14 نومبر 2014 میں فارن فنڈنگ کیس دائر کیا۔ 2 اگست 2022 کو تمام الزامات ثابت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیسی ریاست ہے جو غیر ملکیوں کی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی سے بے بس ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی دوسرا ملک ہوتا تو تمام قانونی رکاوٹیں عبور کرتا اور ایک مثال قائم کرتا کیونکہ سوال قومی سلامتی کا تھا۔