بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسافر جیپ کھائی میں جاگرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بیلے بابا سے پاگوڑی جانے والی مسافر جیپ تودو اوبو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میتوں کو وہاں سے نکالا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مرنے والے افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔