اسلام آباد(طارق محمود سمیر)تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے ماضی میں صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش پر مبنی بیان بازیوں کے بعداسٹیبلشمنٹ کے بااعتماد و قریبی سمجھے جانے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تحریک انصاف نے بطور ثالث اور ضمانتی بالاآخر تسلیم کر لیا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور،جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ وفاق یا دوسرے صوبوں پر چڑھ دوڑنے کی باتیں اور عوامی تقریروں میں قومی اثاثوں کے بٹن اپنے ہاتھ میں لینے کی بات کرتے ہیں اگر انہیں صوبے میں دہشت گردی ،امن و امان کی حد تک بات کرنی تھی تو پھر وزیر داخلہ سے ان کی ملاقاتیں بنتی ہیں تاہم اگر صوبے میں بجلی کا ایشوہے ،جہاں لوڈ شیڈنگ اور لائن لاسز سب سے زیادہ ہیں ،پیسکو کے بارے میں یہ زبان زدعام ہے کہ اس کے 80فیصد بجلی کے بل ادا نہیں ہوتے ،عوامی نمائندے گرڈ اسٹیشنوں پر ہجوم کے ہمراہ حملہ آور ہوتے ہیں تو ان کی ملاقات وزیر توانائی اویس لغاری کے ساتھ ہونی چاہیے تھی ،تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سمیت پارٹی کے رہنماوں کی اکثریت وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کو سخت ناپسند کرتی تھی اور حسین حقانی ،محسن نقوی اور ڈونلڈ لو سے متعلق ان کا خیال ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف عدم اعتماد کے ذمہ داراں یہی ہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تو کسی صورت ازخود یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ وہ وزیر داخلہ یا وفاق کے کسی نمائندے کے ساتھ بیٹھیں یقینا ًانہیں اس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کی مکمل آشیر باد حاصل ہے اور اس حوالے سے یہ بھی عیاں ہو چکا ہے کہ اتوار کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کا اہتمام ہی وزیر داخلہ نے کروایا تھا اس ملاقات کا مقصد کیا تھا ؟کیا بانی چیئرمین تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیانکچھ لو کچھ دو والا معاملہ طے ہو جائے گا یا ابھی یہ کشیدگی اور تناؤ کی کیفیت برقرار رہے گی،دوسری جانب گزشتہ روز اچانک تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک اکاونٹ سے سانحہ مشرقی پاکستان پر بننے والے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مندرجات اور ساتھ غدار کون کے سوالات بھی مسلسل اٹھائے گئے،جس سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ سے مثبت اشارے نہیں ملیاور یہ دباؤ میں لانے کے لئے طریقہ اپنایا گیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ اور نیب ایکٹ میں ترامیم سے متعلق دو آرڈیننسز جا ری کر دیئے، الیکشن آرڈیننس کے تحت حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ ججزکو بھی الیکشن ٹریبونل تعینات کیا جا سکے گا۔ نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن رکھا گیا ہے ،وفاقی حکومت نے بالخصوص نیب آرڈننس لانے کے حوالے سے چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ پہلے ریمانڈ 90دن کا تھا جسے14روز کیا گیا اور اب اسے بڑھا کے چالیس روز تک لیجایا گیا ہے ،کہیں یہ آرڈننس توشہ خانہ کیس کے ریفرنس کے حوالے سے تو جاری نہیں کیا گیا ہے ۔قوم آج منگل کو یوم تکبیر منا رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جو کہ خوش آئند ہے ایک جانب9مئی تھا جبکہ دوسری جانب 28مئی ہے ،اس دن ایٹمی دھماکے کے گئے اور اس کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے، یقیناًزندہ قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں ،28مئی کو وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا گیا تھا جبکہ آج بھی افواج پاکستان کے شہدائدفاع وطن کے لئے اپنے جانیں نچھاور کر رہے ہیں ،پوری قوم یوم تکبیر کی مناسبت سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان ،ان کے رفقائاور اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تجزیہ
ماضی کے ناپسندیدہ نقویPTIکیلئے اچانک پسندیدہ








