اسلام آباد (ممتازنیوز) ایٹمی دھماکوں کے 26 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پر ایم کیوایم نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی اور کیک کاٹا ،ایم کیوایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے پارٹی کے آزادجموں وکشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل، سیکریٹری جنرل عزت علی سمیت دیگر راہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے، پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،تقریب ایم کیوایم اسلام آباد کے مرکزی سیکریٹریٹ، ایف 10 مرکز میں منعقد ہوئی ۔
ایم کیوایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم تکبیر پر قوم کو مبارک پیش کرتے ہیںذوالفقارعلی بھٹو سے محمد نوازشریف تک تمام سیاسی قائدین، قومی اداروں، مسلح افواج اور سائنسدانوں کو مبارک پیش کرتے ہیں، قوم نے ہر قربانی دے کر اس قومی منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا،ایم کیو ایم نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کا مشورہ دیا تھا،28 مئی 1998 کے دن پوری قوم صرف پاکستانی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے،نفرتیں مٹا ئیں، متحد ہوکر پاکستان کی ترقی، دفاع اور خوش حالی کے لئے کام کریں، تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
نفرتیں مٹا ئیں، متحد ہوکر پاکستان کی ترقی، دفاع اور خوش حالی کے لئے کام کریں، زاہد ملک








