اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹوئٹ سے کوئی تعلق نہیں۔اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹرگوہرنے کہاکہ عمران خان جیل میں ہیں وہ ہر ویڈیو یا کانٹینٹ (سوشل میڈیا مواد) کو منظور نہیں کرتے، 1971 والی ویڈیو کو سیاسی نہ کہ فوجی تناظر میں دیکھا جائے۔
1971 والی ویڈیو سیاسی ، فوجی تناظر میں دیکھا جائے ،بیرسٹرگوہر








