بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاپتا شاعر کیس میں اہم پیشرفت، احمد فرہاد کا پتہ لگا لیا گیا

لاپتا شاعر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، احمد فرہاد کا پتہ لگا لیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق احمد فرہاد ضلع باغ میں درج مقدمے میں نامزد ہیں، اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا شاعر احمد فرہاد کا پتہ چل گیا ہے، وہ ضلع باغ میں درج مقدمے میں نامزد ہیں اور اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔