قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومتی جماعتوں اور اپوزیشن کے چیئرمین کی سیٹوں کے اعداد و شمار سامنےآگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق
حکومتی جماعتوں کو 23 چیئرمین کی سیٹیں ملیں گی، جبکہ اپوزیشن کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔
تین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مخصوص نشستوں کے فیصلہ تک خالی رہیں گی۔ مسلم لیگ ن 12 پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔
پیپلز پارٹی کو 7 ،جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، ایم کیو ایم کو2، ق لیگ، استحکام پارٹی، اور بی اے پی کو ایک، ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ، کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟








