بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹریبونلز الیکشن کمیشن کا اختیار ، نیب کی مشکلات پرریمانڈکی مدت بڑھائی،وزیرقانون

اسلام آباد:   وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز کا قیام الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ موجودہ ٹربیونلز برقرار رکھے یا مقدمات نئے الیکشن ٹربیونلزکو منتقل کر دے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار آئینی ادارہ ہے، الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے حوالے سے ہائی کورٹس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرنا مناسب نہیں۔ آواز وفاقی وزیروفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کو وائٹ کالر کرائمز کی تفتیش میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
دریں اثنانجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں  اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نیب کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی۔
  وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ نیب کووائٹ کالرکرائم کی تفتیش میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
 اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ نیب کی مشکلات کومدنظررکھتےہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی، الیکشن ٹریبونلز کا قیام الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
 وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی موجودہ ٹریبونلزبرقراررکھے یا مقدمات نئےکومنتقل کرے۔ لاہورہائیکورٹ نے ای سی کونام بھیج کرنوٹیفائی کرنےکی ہدایت کی۔
 اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ اس طرح کی ہدایات ملیں تو آئینی ادارہ اپنے مطابق ہی چلے گا، الیکشن کمیشن کو اس طرح کی ہدایات مناسب نہیں تھیں۔