بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعلیٰ عہدداروں کو خود پر ہونے والی تنقید کو برداشت کرنا سیکھناہوگا، اہلیہ احمد فرہاد

احمد فرہاد کی اہلیہ سیدہ عروج زینب نےکہاہے کہ جب ہمیں پتہ چلا کہ احمد فرہاد دیر کورٹ میں ہیں تو ہم وہاں گئے لیکن وہاں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا ، ہمارے اصرار کرنے پر انھوں نے بتایا کہ ان کو مظفر آباد ٹرانسفر کیا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے احمد فرہاد کی اہلیہ نے بتایا کہ احمد فرہاد 18 سال کی عمر سے اسلام آباد میں موجود ہیں مجھے تو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیسے ایک شخص کشمیر آ کر ڈکیتی اور قتل کرئے گا ۔ مجھے پتہ ہے کہ میرے شوہر پر جھوٹے مقدامات بنائے گئے ۔ لیکن مجھے امید ہے کہ ہم اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔
عروج زینب کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہوں گی کہ ایک لارجر بینچ بننا چاہیے، مجھے کورٹ پر پورا بھروسہ ہے اور میں مطمئن ہوں کہ ہم نے فرہاد کو ایک آئینی طریقے سے بازیاب کروایا ہے ۔
احمد فرہاد کی اہلیہ نے کہا کہ میں اعلی حکام سے کہوں گی کہ ایسے مقدمات ان پر بنائے جاتے ہیں جو ضمیر کی آواز کو سناتا ہےجو بےآوازوں کی آواز بنتا ہے ہر دور میں کوشش کی جاتی ہے کہ ایسی آوازوں کو دبایا جائے ۔ لیکن آپ لوگوں کو اب اس روایات کو ختم کرنا ہوگا اور خود پر ہونے والی تنقید کو برداشت کرنا سیکھناہوگا ۔
 دوسری جانب احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اصول احمد فراہاد کو  عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے عدالت کو گمراہ کیا احمد فرہاد پر دہشتگردی اور اقدام قتل جیسے دفعات لگائے ہیں ۔