بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائم مقام صدر کی مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم ون کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد:قائممقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم ون کی کامیاب لانچ پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کی۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ سے بہتر مواصلاتی رابطے سے مستفید ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اس اہم کامیابی سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی، یہ ہماری دوسری کامیابی خلائی ترقی کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے ، انشاءاللہ یہ سفر جاری رہے گا۔