بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نومئی کیسزمیں کوتائی اور تاخیرہوئی،فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کا مطالبہ نظام عدل سے ہے،راناثناءاللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورراناثناءاللہ نے کہاہے کہ   نومئی کیسزمیں کوتائی اور تاخیرہوئی ،فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کا مطالبہ نظام عدل سے ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ ،نومئی واقعات میں صرف چندافراد کو سزاہوئی،جنہوں نے نومئی پلان کیاان کاابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا،  نومئی کے حوالے سے انوسٹی گیشن کا عمل مقررہ وقت میں ہوناچاہئے تھا،فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کا مطالبہ نظام عدل سے ہے۔انہوں نے کہاکہ پراسیکیوشن عدلیہ نے کرنی ہے،انوسٹی گیشن نگران حکومت نے کرنی تھی۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بالکل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی لیڈر شپ خود نومئی میں ملوث ہے، کوئی دورائے نہیں کہ نومئی کیسزمیں کوتائی اور  تاخیرہوئی ،اے ٹی سی میں نومئی کے کیسز میں کبھی گواہ پیش نہیں ہورہے اور کبھی وکلاء۔