اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ متنازع ٹویٹ دراصل بیانیہ بناکر پذیرائی کی امیدکی گئی مگرردعمل الٹاآگیا، پی ٹی آئی ٹویٹ کو اپنائے یا نہ اپنائے تحقیقات ہوں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطا ء اللہ تارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں تو انہوں نے وہاں سے انٹرویوکیسے دےدیا؟کیابانی پی ٹی آئی جیل سے کسی کو ٹویٹ کے لئے پیغام نہیں دے سکتے؟
جوچیزپسندنہ آئے کہہ دوکرنے والابندہ ملک میں نہیں،ملک سے باہرہے۔انہوں نے کہاکہ جب اسی اکاونٹ کی پوسٹوں کو پذیرائی ہوئی تھی تو کہتے تھے کہ یہ میراکاونٹ ہے، بیانیہ بناکر پذیرائی کی امیدکی گئی مگرردعمل الٹاآگیا، قول وفعل کا تضاد اور آدھی چیزوں کو جھٹلانا شروع سے ان کی پالیسی ہے، پی ٹی آئی ٹویٹ کو اپنائے یا نہ اپنائے تحقیقات ہوں گی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے توجہ ہٹانے کی یہ مذموم کوشش ہے،بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے سمت کا تعین نہیں کرپارہے۔
پی ٹی آئی ٹویٹ کو اپنائے یا نہ اپنائے تحقیقات ہوں گی،عطاتارڑ








