بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شعیب اختر کی پی ٹی وی سپورٹس میں واپسی ،معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سابق کامیاب فاسٹ بولر شعیب اختر کو پی ٹی وی سپورٹس پر واپس لے آئے۔وہ پی ٹی وی پر بطور مبصر فرائض سرانجام دینگے، معاہدہ طے پا گیا۔ عالمی سطح پر شہرت یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کی حیثیت سے نظر آتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی ذاتی کاوشوں کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پی ٹی وی سپورٹس پر نظر آئیں گے۔ جون 2024 سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جس میں دنیا بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس ایونٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ ان مقابلوں کی خصوصی نشریات میں شعیب اختر بطور تجزیہ کار اپنی ماہرانہ رائے دینگے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں کرکٹ کے مقابلوں کی براہ راست نشریات کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ کے بعد وہ پی ٹی وی سپورٹس سے علیحدہ ہوگئے تھے۔