اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے ارشاد احمد عارف (صدر)، اعجاز الحق (سیکریٹری جنرل)، انور ساجدی (سینئر نائب صدر) اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔انہوں نے کہاکہ سی پی این ای ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام کو باشعور بنانے میں سی پی این ای نے بطور ادارہ فعال کردار ادا کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے صحافت اور آزادی اظہار رائے ضروری آئینی تقاضے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا، اخبارات اور جرائد کے مسائل کے حل کے لئے سی پی این ای سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد








