اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرزکی کانفرنس کے بعد شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیاگیا جس میں مسئلہ کشمیر،افغانستان کے اندرسے پاکستا ن میں دہشت گردی کے واقعات،پاک فوج کے افسروں وجوانوں کی قربانیاں ،غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی تاہم نومئی واقعات کا خصوصی تذکرہ کیاگیااور اس عزم کااعادہ کیاگیاکہ نومئی کے منصوبہ سازوں کو انجام تک پہنچایاجائے گااور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا،اس اعلامیہ میں حال ہی میں شیخ مجیب الرحمان کا حوالہ دے کر پاک فوج کی قیادت کے خلاف ایک سیاسی جماعت کے پروپیگنڈے پر بھی شدید ردعمل ظاہرکیاگیااور تشویش کااظہارکیاگیا ، جب بھی کورکمانڈرز یا فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس ہوتی ہے تو نومئی کے واقعات کا خصوصی تذکرہ کیاجاتاہے اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں نہ ملنے اور مقدمات کے فیصلے نہ ہونے پرتشویش ظاہرکی جاتی ہے اور آج بھی ایساہی کیاگیا ،بلاشبہ نومئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کاایک افسوسناک اور المناک واقعہ قراردیاجاتاہے ،اعلامییمیں ایک اہم بات یہ بھی کہی گئی کہ جب تک نومئی کے مجرمان کے خلاف فوری اور شفاف قانونی کارروائی نہیں ہوتی ملک ایسے سازشی عناصرکے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا،سوال یہ پید ا ہوتا ہیکہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک نومئی کے واقعات کے فیصلے نہیں ہوئے صرف گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک کیس کافیصلہ سنایا،باقی عدالتوں میں معاملات کچھوے کی رفتارسے چل رہے ہیں ،جج صاحبان اور پراسیکیوٹر زمقدمات کے فیصلے نہ ہونے کے ذمہ دارہیں ،پراسیکیوشن کے نظام میں بہت خامیاں ہیں ، جہاں ان مقدمات کے فیصلے نہ ہونے پر فوج کے اندرتشویش پائی جاتی ہے وہیں انصاف بروقت نہ ہونے کے باعث بعض بے گناہ بھی جیلوں میں موجود ہیں جہاں تک فوجی عدالتوں کا تعلق ہے تو سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیرسماعت ہے ،فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت مکمل کرچکی ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے تحت وہ فیصلوں کااعلان نہیں کرسکتے،اس لئے عدالتوں کو بھی چاہئے کہ وہ معاملات کوطول دینے اور لٹکانے کے بجائے جو بھی فیصلہ کرناہے بروقت کریں،اعلامیہ میں ریاستی اداروں بالخصوص افواج کے خلاف جاری سوشل میڈیامہم ،دہشتگردی ،مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد کی جارہی ہے اس کامقصدجھوٹ پھیلاکراور پروپیگنڈا کرکے قو م میں مایوسی پیداکرنااور افواج اورعوام کے درمیان خلیج ڈالناہے،حالیہ چند دنوں میں عمران خان کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تشویش ظاہر کی گئی گوکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے اس بات کی تردیدکی ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں اور اس پروپیگنڈا مہم سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم نے اب اس کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردی ہیںاور عمران خان، بیرسٹرگوہر،عمرایوب اور روف حسن سے تفتیش کی جائیگی ،ایف آئی اے اس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیوٹویٹ عمران خان نے خود کیایاان کی اجازت سے کیاگیا اور یہ بھی دیکھاجائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے کیااور کس نے چلایا؟دوسری جانب وزیراعظم کی طرف سے عدلیہ کے بعض ججز کو کالی بھیڑیں قراردینے کے بیان کی گونچ سپریم کورٹ تک پہنچ گئی ہے نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپیلوں کی سماعت کید وران سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس اطہرمن اللہ ،جسٹس جمال مندوخیل نے اٹارنی جنرل منصوراعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں اور نہ ہی بھنڈ ہیں ،جمال مندوخیل نے تو یہاں تک کہاکہ وہ خود ٹی وی ،سوشل میڈیادیکھتے اور اخبار ات پڑھتے ہیں وزیراعظم نے یہ باتیں کی ہیں اٹارنی جنرل نے موقف اختیارکیاکہ وزیراعظم نے یہ باتیں موجودہ ججزکی نہیں سابق ججز کے بارے میں کی ہیں۔حالیہ چند ماہ کے دوران عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ،وزیراعظم کا موقف یہ ہے کہ عمران خان سے بعض ججز کو ہمدردی ہے اور انہیں ریلیف دینے کے لئے مشورے کرتیہیں ،وزیراعظم چیف ایگزیکٹو کیطورپرباخبر ہوتیہیں ہوسکتاہے ان کے پاس ایسی خفیہ معلومات آئی ہوں جن کی روشنی میں انہوں نے یہ بیان دیاہے بہرحال وزیراعظم کو چاہئے کہ اگر اعلیٰ عدلیہ میں سے چندججز اپنے حلف کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب ہورہے ہیں اور انہیں آئینی وقانونی راستہ اختیارکرتیہوئے آئین کے آرٹیکل 209کے تحت ایسے ججز کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشنل کونسل کو بھجواناچاہئے اور ساتھ شواہد بھی دیئے جائیں محض الزام تراشی وزیراعظم کے منصب کے شان شایان نہیں،چندماہ قبل جسٹس مظاہرعلی نقوی کے خلاف ریفرنس بھیجاگیاتھاالزام درست ثابت ہونے پر جوڈیشل کونسل نے انہیں ملازمت سے برطرف کیا۔
تجزیہ
9مئی کیسز کے فیصلے نہ ہونے پر عسکری حلقوں کی تشویش جائز








