لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں ہوئے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عبدالقادر اور کاشف کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں پروفیسر کو قتل کیا تھا۔
دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈکیت مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاہنہ میں موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فرحان اور زین کے نام سے ہوئی۔









