بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ گزشتہ کئی گھنٹوں سےلاپتا، تلاش جاری

اسلام آباد(صغیر چوہدری )ویت نام کے سفیر کی اہلیہ جن کا نام ناگا بتایا جاتا ہے ایک گھنٹہ قبل اپنے گھر سیکٹر ایف ون سے بازار کے لئے گئیں لیکن اپنا موبائل اور پرس گھر چھوڑ گئیں ۔اور وہ گھر واپس نہیں آئیں جس پر سفیر نے اپنی اہلیہ کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس کی ہیلپ لائن ریسکیو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا اطلاع ملنے پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ پر پہنچے آئی جی کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے افسران بھی شامل ہیں
ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے بریفننگ بھی لی۔ آئی جی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے
ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے جارہے ہیں۔اور تمام پہلوؤں پر تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے