بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اویس لغاری کی نیپرا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر وضاحت

اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں لگے گی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جون میں ایڈجسٹمنٹ 1 اعشاریہ 90 روپے، جولائی اور اگست میں 93 پیسے ہو گی۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ 2 اعشاریہ 75 روپے تھی، جو جون کے مہینوں میں وصول ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کل 4 اعشاریہ 65 روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔
اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ جولائی، اگست میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 اعشاریہ 65 روپے سے کم ہو کر 93 پیسے رہ جائے گی۔