بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہونا چاہئے،گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔دونوں ہم منصبوں نے ایک دوسرے کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد د ی ۔ دونوں رہنمائوں نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواکے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا کہ سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کروں گا۔
گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کی بہتری،ترقی اور امن و امان ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب اور کے بی کے کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھائیں گے۔