اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ سنی اتحادکونسل نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا،اسے کیسے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں،پی ٹی آئی پارلیمان میں موجود ہے ،اس سے بات ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ آئین کے اندر طریقہ کار وضع ہےکہ جیت کے تنا سب سے مخصوص نشستیں ملیں گی ، سنی اتحادکونسل نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا،اسے کیسے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ معیشت ٹیک آٖ کررہی ہے کسی کوبھی ملک کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے ،ہر ادارے کو اپنی آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے ، ہم نے کبھی یہ نہیں کہ ہم اقتدار میں نہ رہے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا ،نوازشریف نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمان میں موجود ہے ،اس سے بات ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہئے۔
پی ٹی آئی پارلیمان میں موجود ہے ،اس سے بات ہوسکتی ہے ،عطاء تارڑ








